2 مارچ 2014 - 20:30
جوہری مذاکرات کا نیا مرحلہ 5 مارچ سے ویانا میں شروع ہوگا

ایران اور اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے درمیان ماہرین کی سطح کے جوہری مذاکرات کا نیا مرحلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بدھ کے روز سے شروع ہوگا۔

ابنا: ایرانی وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ڈائرکٹر جنرل حمید بعیدی نژاد نے پیر کو بتایا کہ چھ عالمی طاقتوں روس، چین، فرانس، برطانیہ، امریکہ اور جرمنی اور ایران کے ماہرین کے درمیان بدھ کو ویانا میں مذاکرات شروع ہوں گے جو 7 مارچ تک جاری رہیں گے۔ایرانی ماہرین مذاکرات کاروں کے وفد کے سربراہ بعیدی نژاد نے کہا کہ چھ عالمی طاقتوں کے وفد کی سربراہی اسٹیفن کلیمینٹ کریں گے۔اسٹیفن کلیمینٹ یورپی یونین میں خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے معاون ہیں۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کا سلسلہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسئلہ کے جامع حل اور مستقل معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری ہے۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان گزشتہ مرحلہ کے جوہری مذاکرات ویانا میں 20 فروری کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔......./169